“In Pakistan, Big Online Fraud Caught in Faisalabad City, 149 People Arrested, Including 73 Foreigners”

A huge online fraud worth billions of rupees has been caught in Faisalabad. A total of 149 people, including 73 foreigners, have been arrested.
The fraud was done from a call center made inside the house of former FESCO chairman Malik Tahseen Awan.
The National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA), along with a secret agency, raided the call center on Sangla Hill Shahkot Road in Faisalabad.
The people were cheating others by using Ponzi schemes and fake investment offers to steal money.
During the raid, 149 people working there were arrested. They included 131 men and 18 women, and 73 of them were foreigners.
Here are the countries of the arrested people:
- Nigeria: 3 men, 5 women
- Philippines: 1 man, 3 women
- Sri Lanka: 1 man, 1 woman
- Bangladesh: 6 men
- Zimbabwe: 1 woman
- Myanmar: 2 women
- Other countries: 44 people
- Pakistan: 76 men and 2 women
This is the biggest number of online fraud suspects ever caught at one time in Pakistan.

فیصل آباد میں اربوں روپے کا آن لائن فراڈ پکڑا گیا، 73 غیر ملکیوں سمیت 149 افراد گرفتار
فیصل آباد میں ایک بہت بڑا آن لائن فراڈ پکڑا گیا ہے، جس میں اربوں روپے کا نقصان کیا گیا۔ اس فراڈ میں 73 غیر ملکیوں سمیت 149 لوگ شامل تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ فراڈ ایک کال سینٹر سے کیا جا رہا تھا، جو سابق فیسکو چیئرمین ملک تحسین اعوان کے گھر پر بنایا گیا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر فیصل آباد کے علاقے سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ پر اس کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔
یہ لوگ پونزی اسکیم اور جھوٹی سرمایہ کاری کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے لے رہے تھے۔
چھاپے کے دوران وہاں سے 149 لوگ گرفتار کیے گئے، جن میں 131 مرد اور 18 عورتیں شامل تھیں۔ ان میں سے 73 غیر ملکی تھے۔
:گرفتار افراد کے ملک یہ ہیں
نائجیریا: 3 مرد، 5 عورتیں
فلپائن: 1 مرد، 3 عورتیں
سری لنکا: 1 مرد، 1 عورت
بنگلہ دیش: 6 مرد
زمبابوے: 1 عورت
میانمار: 2 عورتیں
دیگر غیر ملکی: 44 افراد
پاکستانی: 76 مرد، 2 عورتیں
یہ پاکستان میں ایک ہی وقت میں پکڑے گئے آن لائن فراڈ کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔








